اکاؤنٹس سنٹر میں آپ کے اکاؤنٹس کے درمیان مربوط تجربات

کچھ فیچرز اس وقت ہر ملک میں دستیاب نہیں ہیں۔ اکاؤنٹس سنٹر میں WhatsApp ہر جگہ دستیاب نہیں ہے۔

جب آپ کے اکاؤنٹس ایک ہی اکاؤنٹس سنٹر میں شامل ہو جائیں، تو آپ مختلف مربوط تجربات کو مینج کر سکتے ہیں، جیسے:

  • اپنی Instagram اور Facebook پروفائلز پر پوسٹیں، سٹوریز یا ریلز شیئر کرنا، اور/یا اپنے WhatsApp اسٹیٹس کو اپنی Facebook یا Instagram سٹوریز پر شیئر کرنا۔
    • اپنی Horizon پروفائل سے شیئر کرنے کیلئے، Horizon Worlds پر جائیں۔
    • آپ ایک ہی اکاؤنٹس سنٹر میں شامل کردہ Instagram اکاؤنٹ سے Facebook پر تجویز کردہ Instagram کی رِیلز پر کمنٹ کر سکتے ہیں۔ آپ شیئر کرنے کیلئے کوئی اور Instagram اکاؤنٹ منتخب کر کے کمنٹ کرنے کیلئے استعمال ہونے والے Instagram اکاؤنٹ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
    • آپ WhatsApp پر اسٹیٹس بنا سکتے ہیں اور اسے خودکار طور پر اپنی Facebook یا Instagram سٹوریز پر شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ Facebook اور/یا Instagram پر جو اسٹیٹس اپ ڈیٹس شیئر کرتے ہیں وہ سٹوری کی ان موجودہ پرائیویسی سیٹنگز کا استعمال کریں گی جو آپ نے Facebook یا Instagram پر منتخب کی ہیں۔ نوٹ کریں: آپ اپنی Facebook یا Instagram کی سٹوریز کو اپنے WhatsApp کے اسٹیٹس پر شیئر نہیں کر سکتے۔ اکاؤنٹس سنٹر میں WhatsApp ابھی تک ہر ایک کیلئے دستیاب نہیں ہے۔
  • اپنے Facebook، ‏Instagram یا Meta اکاؤنٹس سے لاگ ان کرنا۔
    • جب آپ اکاؤنٹس سے لاگ ان کرنا فعال کرتے ہیں، تو آپ Meta کی ایپس پر موجود کسی ایک اکاؤنٹ کی لاگ ان کی معلومات کا استعمال کر کے دوسرے اکاؤنٹس میں لاگ ان کر سکیں گے تاوقتیکہ یہ اکاؤنٹس ایک ہی اکاؤنٹس سنٹر میں شامل ہوں۔
    • مثال کے طور پر، جب آپ نئی ڈیوائس پر Instagram ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور آپ نے پہلے سے Facebook میں لاگ ان کیا ہوا ہے تو آپ Instagram میں لاگ ان کرنے کیلئے اپنی Facebook کی لاگ ان کی معلومات استعمال کر سکتے ہیں۔
    • اکاؤنٹس سے لاگ ان کرنے کو فعال کرنے سے آپ Meta Horizon پر بھی Messenger کا استعمال کر سکیں گے بشرطیکہ آپ کے Facebook اکاؤنٹ کو آپ کے Meta اکاؤنٹ کی طرح اسی اکاؤنٹس سنٹر میں شامل کیا گیا ہو۔
    • آپ کسی بھی وقت اکاؤنٹس سنٹر میں جا کر اکاؤنٹس سے لاگ ان کرنے کو غیر فعال کرنے کا انتخاب کر کے الگ الگ اکاؤنٹس کیلئے علیحدہ لاگ ان کی معلومات رکھ سکتے ہیں۔

  • ‏Facebook، ‏Instagram اور/یا Meta Horizon پروفائلز پر اپنا نام، پروفائل کی تصویر، یوزر نیم اور/یا اوتار سِنک کرنا۔ اپنی پروفائل کی تصوير، یوزر نیم یا اوتار کو سِنک کرنے کیلئے آپ کو اپنا نام بھی سِنک کرنا ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ:
    • جب آپ اپنا نام سِنک کریں گے، تو آپ کا نام ان تمام پروفائلز پر ایک ہی جیسا ہو جائے گا جنہیں آپ نے سِنک کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
    • لوگ Facebook، ‏Instagram اور Meta Horizon پر اس نام اور یوزر نیم سے آپ کو دیکھ اور تلاش کر سکیں گے۔
    • لوگوں کو Facebook، ‏Instagram، اور Meta Horizon پر اس نام، یوزر نیم، اوتار اور پروفائل کی تصویر سے وابستہ تجاویز (جیسے آپ کو دوست بنانا یا آپ کو فالو کرنا) بھی نظر آ سکتی ہیں۔
    • اگر آپ Facebook، ‏Instagram، یا Meta Horizon پروفائلز پر اپنی پروفائل کی معلومات سِنک کرتے ہیں تو جو تبدیلیاں آپ اپنی پروفائل کی معلومات میں کریں گے (جیسے کہ آپ کا نام، یوزر نیم، پروفائل تصویر اور اوتار) وہ سِنک کردہ معلومات کے ساتھ آپ کی تمام پروفائلز پر نظر آئیں گی۔
    • اگر آپ اکاؤنٹس سنٹر سے کوئی اکاؤنٹ ہٹاتے ہیں، تو اس اکاؤنٹ میں پروفائلز کیلئے آپ کی پروفائل کی معلومات سِنک نہیں رہے گی۔
    • نوٹ کریں: آپ Facebook، ‏Instagram یا Meta Horizon پروفائل سے اسی پراڈکٹ کی کسی دوسری پروفائل سے پروفائل کی معلومات سِنک نہیں کر سکتے (مثال کے طور پر، آپ دو Instagram پروفائلز، یا دو Facebook پروفائلز کو سِنک نہیں کر سکتے)۔
  • اکاؤنٹس کے درمیان خریداری کی سرگرمی کو سِنک کرنا۔ جب آپ کی خریداری کی سرگرمی Facebook اور Instagram کے درمیان سِنکڈ ہوتی ہے، تو آپ کو درج ذیل جیسے فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی:
    • آپ کی وش لسٹ آپ کو Facebook اور Instagram پر نظر آئے گی۔ آپ تمام مربوط اکاؤنٹس سے اپنی وش لسٹ میں آئٹمز شامل کر سکیں گے اور دیکھ سکیں گے۔
    • آپ کے حالیہ دیکھے گئے آئٹمز آپ کے اکاؤنٹس میں نظر آئیں گے۔
    • نوٹ کریں: سِنک کردہ خریداری کی سرگرمی اکاؤنٹس سنٹر تک رسائی رکھنے والے ہر شخص کیلئے دستیاب نہیں ہے۔ ‏Facebook شاپس اور Instagram پر شاپس کے متعلق مزید جانیں۔
  • ‏Facebook ڈیٹنگ اور Instagram کو جوڑنا۔ آپ یہ کر سکیں گے:
  • ‏Meta Horizon پر لوگوں کو فالو کرنا۔ آپ یہ کر سکیں گے:
    • Facebook پر اپنے دوستوں کو یا ایسے لوگوں کو فالو کرنے کی درخواستیں خودکار طور پر بھیجیں جنہیں آپ Instagram پر فالو کرتے ہیں اور جن کی Meta Horizon پروفائلز بھی ہیں اور انہوں نے اپنی Meta Horizon پروفائل کے ساتھ اپنی Facebook اور/یا Instagram پروفائلز کو دکھانے کا انتخاب کیا ہو۔
    • نوٹ کریں: آپ اس مربوط تجربے کو صرف اسی وقت فعال کر سکتے ہیں جب کہ آپ کا Meta اکاؤنٹ موجود ہو۔
    • اپنی دیگر پروفائلز کو Meta Horizon میں دکھانا۔ آپ یہ کر سکیں گے:
      • اس بات کا انتخاب کریں کہ آپ کی ہر پروفائل میں کون سے نام یا یوزر نیم دکھائے جائیں۔ مثال کے طور پر، آپ اپنی Instagram پروفائل کو اپ ڈیٹ کر کے Facebook پر موجود اپنا نام یا Meta Horizon کا یوزر نیم دکھا سکتے ہیں۔
      • آپ اپنی Meta Horizon پروفائل اپ ڈیٹ کر کے Facebook پر موجود اپنا نام یا Instagram کا یوزر نیم دکھائیں، اور یہ فیصلہ کریں کہ کون اس معلومات کو دیکھ سکتا ہے (مثلاً، کوئی بھی یا صرف Facebook اور/یا Instagram پر آپ کے فالوورز جو Meta Horizon بھی استعمال کرتے ہوں)۔
      • نوٹ کریں:
        • آپ اس مربوط تجربے کو صرف اسی وقت فعال کر سکتے ہیں جب کہ آپ کا Meta اکاؤنٹ موجود ہو۔
        • لوگ آپ کی Facebook، ‏Instagram یا Horizon پروفائل کی معلومات سے آپ کو دیکھ اور تلاش کر سکیں گے۔
        • دوسروں کو آپ کی تجویز کی جانے پر یہ پروفائلز ایک ساتھ نظر آ سکتی ہیں۔
        • آپ اپنی Horizon پروفائل میں Facebook پر موجود اپنا نام اور اپنی Instagram پروفائلز ہمیشہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس سیٹنگ سے اس بات کو کنٹرول کیا جاتا ہے کہ دوسرے لوگ Facebook پر موجود آپ کے نام اور Instagram پروفائلز کو کس طرح دیکھ سکتے ہیں۔
  • ‏Meta Horizon Worlds میں کیپچر کردہ میڈیا کو Meta کلاؤڈ البمز کے ذریعے سے اپنی Instagram فوٹو گیلریز میں دیکھیں۔ آپ یہ کر سکیں گے:
    • اس بات کا انتخاب کریں کہ اکاؤنٹس سنٹر میں موجود آپ کے کن اکاؤنٹس کو آپ کی Meta Horizon پروفائل کے ذریعے سے Meta Horizon Worlds سے کیپچر کردہ میڈیا تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
Share

Was this article helpful?

جی ہاں
نہیں