اکاؤنٹس سنٹر میں اپنے اکاؤنٹس کے درمیان مربوط تجربات کو مینج کریں
اکاؤنٹس کے درمیان پوسٹیں یا سٹوریز خودکار طور پر شیئر کریں
خودکار پوسٹ یا سٹوری شیئرنگ سیٹ اپ کرنے سے پہلے آپ کیلئے کیا چیزیں جاننا ضروری ہیں
- اپنی Facebook پوسٹیں یا سٹوریز Instagram پر شیئر کرتے وقت، آپ صرف اپنی ذاتی پروفائل سے پوسٹیں شیئر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ایک یا ایک سے زیادہ Facebook بزنس پیجز ہیں، تو آپ اپنے پیجز پر بنائی گئی پوسٹیں یا سٹوریز شیئر نہیں کر سکتے۔
- اپنی Instagram پوسٹوں کو Facebook پر شیئر کرتے وقت، اگر آپ کی کوئی ذاتی Facebook پروفائل اور ایک یا ایک سے زیادہ Facebook بزنس پیجز ہیں، تو آپ یہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ اکاؤنٹس سنٹر میں شامل کیے گئے کسی بھی Instagram اکاؤنٹ سے کس پروفائل یا پیج پر شیئر کرنا ہے۔ آپ کی ان Instagram اکاؤنٹس کی سٹوری اور پوسٹیں اس Facebook پروفائل یا پیج پر شیئر کی جاتی رہیں گی جب تک کہ آپ اسے تبدیل نہ کریں۔
- اگر آپ کی ایک ذاتی Facebook پروفائل اور ایک یا زائد Facebook بزنس پیجز ہیں، تو آپ یہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ اکاؤنٹس سنٹر میں شامل کیے گئے کسی بھی Instagram اکاؤنٹ سے کس پروفائل یا پیج پر شیئر کرنا ہے۔ آپ کی ان Instagram اکاؤنٹس کی سٹوری اور پوسٹیں اس Facebook پروفائل یا پیج پر شیئر کی جاتی رہیں گی جب تک کہ آپ اسے تبدیل نہ کریں۔
- Instagram ہیلپ سنٹر میں اپنے اکاؤنٹس کے درمیان پوسٹ کرنے کا انتظام کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
پوسٹ یا سٹوری کی خودکار شیئرنگ سیٹ اپ کریں
- اکاؤنٹس سنٹر میں مربوط تجربات پر ٹیپ یا کلک کریں، پھر پروفائلز کے درمیان شیئرنگ پر ٹیپ یا کلک کریں۔
- اس پروفائل پر کلک کریں جس سے آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں، پھر اس پروفائل پر ٹیپ یا کلک کریں جس پر آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
- خودکار طور پر شیئر کریں کے نیچے،
آپ کی منتخب پروفائلز پر اپنی Facebook یا Instagram پوسٹیں یا سٹوریز کی شیئرنگ روکنے یا شروع کرنے کیلئے کلک کریں۔
اپنے WhatsApp کے اسٹیٹس کو اپنی Facebook یا Instagram کی سٹوریز پر شیئر کریں
جب آپ اپنا WhatsApp اکاؤنٹ اسی اکاؤنٹس سنٹر میں شامل کرتے ہیں جس میں آپ کا Facebook یا Instagram اکاؤنٹ شامل ہے، تو آپ اپنے WhatsApp کے اسٹیٹس کو Facebook یا Instagram کی سٹوریز میں شیئر کر سکتے ہیں۔
پوسٹ یا سٹوری کی خودکار شیئرنگ سیٹ اپ کریں:- اکاؤنٹس سنٹر میں، مربوط تجربات پر ٹیپ کریں، پھر پروفائلز کے درمیان شیئرنگ پر ٹیپ کریں۔
- اس پروفائل پر ٹیپ کریں جس سے آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں، پھر اس پروفائل پر ٹیپ کریں جس پر آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
- شیئرنگ شروع یا بند کرنے کیلئے خودکار طور پر شیئر کریں کو آن یا آف کریں۔
اکاؤنٹس کے ذریعے لاگ ان کرنے کو مینج کریں
اگر آپ اس مربوط تجربے کو آف کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ سے اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ درج کرنے کیلئے کہا جا سکتا ہے۔ جب تک آپ پاس ورڈ نہ بنا لیں آپ اپنے اکاؤنٹس میں لاگ ان نہیں کر سکیں گے۔
اکاؤنٹس کے ذریعے لاگ ان کرنے کو مینج کریں
- اکاؤنٹس سنٹر میں، اکاؤنٹس کے ساتھ لاگ ان کرنا پر ٹیپ یا کلک کریں، پھر تمام اکاؤنٹس کو ایک دوسرے میں لاگ ان ہونے کی اجازت دیں یا منتخب کریں کہ کون سے اکاؤنٹس دوسرے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہو سکتے ہیں میں سے کسی ایک یا دونوں پر کلک یا ٹیپ کریں۔
- Facebook، Instagram اور/یا Meta اکاؤنٹس پر ٹیپ کریں یا کلک کریں جہاں آپ اکاؤنٹس سیٹنگز کے ساتھ لاگ ان کو مینج کرنا چاہتے ہیں۔
اگر آپ نے Facebook اکاؤنٹ سے کوئی Instagram یا Meta اکاؤنٹ بنایا ہے اور اس اکاؤنٹ کو اس اکاؤنٹس سنٹر سے ہٹانا چاہتے ہیں جس میں آپ کا Facebook اکاؤنٹ موجود ہے، تو آپ کو Instagram یا آپ کے Meta اکاؤنٹ کیلئے پاس ورڈ بنانے کی تجویز کی جائے گی۔
تمام پروفائلز پر اپنے نام، یوزر نیم، پروفائل کی تصویر یا اوتار کو سِنک کریں
Facebook، Instagram اور/یا Meta Horizon کی پروفائلز پر اپنی پروفائل کی معلومات سِنک کرنے سے پہلے آپ کو کون سی باتیں معلوم ہونی چاہئیں:
- اپنی پروفائل کی تصوير، یوزر نیم یا اوتار کو سِنک کرنے کیلئے آپ کو اپنا نام بھی سِنک کرنا ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ:
- جب آپ اپنا نام سِنک کریں گے، تو آپ کا نام ان تمام پروفائلز پر ایک ہی جیسا ہو جائے گا جنہیں آپ نے سِنک کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
- لوگ Facebook، Instagram اور Meta Horizon پر اس نام اور یوزر نیم سے آپ کو دیکھ اور تلاش کر سکیں گے۔
- لوگوں کو Facebook، Instagram، اور Meta Horizon پر اس نام، یوزر نیم، اوتار اور پروفائل کی تصویر سے وابستہ تجاویز (جیسے آپ کو دوست بنانا یا آپ کو فالو کرنا) بھی نظر آ سکتی ہیں۔
- اگر آپ Facebook، Instagram، یا Meta Horizon پروفائلز پر اپنی پروفائل کی معلومات سِنک کرتے ہیں تو جو تبدیلیاں آپ اپنی پروفائل کی معلومات میں کریں گے (جیسے کہ آپ کا نام، یوزر نیم، پروفائل کی تصویر اور اوتار) وہ سِنک کردہ معلومات کے ساتھ آپ کی تمام پروفائلز پر نظر آئیں گی۔
- اگر آپ اکاؤنٹس سنٹر سے کوئی اکاؤنٹ ہٹاتے ہیں، تو اس اکاؤنٹ میں پروفائلز کیلئے آپ کی پروفائل کی معلومات سِنک نہیں رہے گی۔
- نوٹ کریں: آپ Facebook، Instagram یا Meta Horizon پروفائل سے اسی پراڈکٹ کی کسی دوسری پروفائل سے پروفائل کی معلومات سِنک نہیں کر سکتے (مثال کے طور پر، آپ دو Instagram پروفائلز، یا دو Facebook پروفائلز کو سِنک نہیں کر سکتے)۔
- جب آپ اپنی پروفائل تصویر سِنک کریں گے تو آپ اپنے اکاؤنٹس میں یا تو اپنی Facebook یا پھر Instagram پروفائل کی تصویر استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ڈیفالٹ تصوير وہ ہوگی جو آپ نے حال ہی میں اپ ڈیٹ کی ہوگی۔ اپنی پروفائل کی تصاوير سِنک کرنے کیلئے آپ کو اپنا نام بھی سِنک کرنا ہوگا۔
- یوزر نیم سِنک کرنے کیلئے، اس یوزر نیم کا اُن پروفائلز کیلئے جن کو آپ سِنک کرنا چاہ رہے ہیں، Facebook، Instagram یا Meta Horizon پر دستیاب ہونا ضروری ہے۔
- اگر آپ کی پروفائل بہت زیادہ لوگ دیکھتے ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ کے یوزر نیم میں تبدیلی کا جائزہ لیا جائے۔ اگر ایسا ہوا، تو جائزہ مکمل ہونے پر آپ کو مطلع کیا جائے گا۔ اگر ایسا نہ ہوا، تو اگر یوزر نیم دستیاب ہوا تو فوراً تبدیل کر دیا جائے گا۔ ممکن ہے کہ آپ کے یوزر نیم کی تبدیلی کے بارے میں آپ کے فالوورز کو اطلاع ملے۔
- آپ کا یوزر نیم تبدیل کرنے سے آپ کے Instagram اکاؤنٹ اور Facebook پروفائل کے URLs بھی تبدیل ہو جائیں گے۔
اپنی پروفائل کی معلومات سِنک کریں
- اکاؤنٹس سنٹر میں، پروفائلز پر ٹیپ یا کلک کریں۔
- اپنی Facebook، Instagram یا Meta Horizon پروفائل پر ٹیپ یا کلک کریں۔
- نام، یوزر نیم،
پروفائل کی تصوير اور اوتار سِنک کرنا آن یا آف کرنے کیلئے پروفائل کی معلومات سِنک کریں کے آگے پر ٹیپ یا کلک کریں۔
- اگر آپ سِنکنگ آن کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ اپنا نام یا اپنے نام اور پروفائل کی تصوير کو سِنک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
- کسی دوسری پروفائل کی تصویر استعمال کرنے کیلئے، پروفائل کی تصویر تبدیل کریں پر ٹیپ یا کلک کریں پھر اس اکاؤنٹ کے آگے موجود دائرے پر ٹیپ کریں جسے آپ اپنی پروفائل کی تصوير کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
اکاؤنٹس کے درمیان خریداری کی سرگرمی کو سِنک کریں
اپنی خریداری کی سرگرمی کو سِنک یا اَن سِنک کریں
- اکاؤنٹس سنٹر میں مربوط تجربات پر ٹیپ یا کلک کریں۔
- خریداری کی سرگرمی پر ٹیپ یا کلک کریں۔
- Facebook اور
Instagram کے درمیان اپنی خریداری کی سرگرمی کو سِنک کرنا فعال یا غیر فعال کرنے کیلئے خریداری کی سرگرمی سِنک کریں کے آگے پر ٹیپ یا کلک کریں۔
- اگر آپ 2 سے زیادہ اکاؤنٹس کے مالک ہیں، تو ان اکاؤنٹس پر ٹیپ کریں جنہیں آپ سِنک نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
Meta Horizon پر خودکار طور پر لوگوں کو فالو کریں
- اکاؤنٹس سنٹر میں، Horizon پر فالو کیے گئے لوگ پر ٹیپ یا کلک کریں۔
- Meta Horizon پر اپنے Facebook کے دوستوں کو خودکار طور پر فالو کرنے کی درخواستیں بھیجنے کیلئے اپنی Facebook پروفائل
کے آگے ٹیپ یا کلک کریں۔
- جن لوگوں کو آپ Instagram پر فالو کرتے ہیں انہیں Meta Horizon پر خودکار طور پر فالو کرنے کی درخواستیں بھیجنے کیلئے
اپنے Instagram کے آگے ٹیپ یا کلک کریں۔
نوٹ کریں: آپ خودکار طور پر صرف اُن Facebook دوستوں یا Instagram پر فالو کیے گئے لوگوں کو فالو کرنے کی درخواست بھیج سکتے ہیں جنہوں نے اپنی Meta Horizon پروفائل کے ساتھ Facebook اور/یا Instagram پروفائلز ظاہر کرنے کا انتخاب کیا ہو۔
Meta Horizon میں دیگر پروفائلز دکھائیں
- اکاؤنٹس سنٹر میں جائیں، پھر Horizon پر اپنی دیگر پروفائلز دکھائیں پر ٹیپ یا کلک کریں۔
- جس اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ کر کے آپ Meta پراڈکٹس پر موجود اپنی دیگر پروفائل کے نام یا یوزر نیمز دکھانا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ یا کلک کریں (مثال کے طور پر، اپنی Meta Horizon پروفائل پر ٹیپ کریں اور اپنی Meta Horizon پروفائل پر اپنا Facebook کا نام دکھانے کیلئے اپنی Facebook پروفائل منتخب کریں)۔ اس کے بعد آپ وہ آڈیئنس منتخب کر سکتے ہیں جنہیں یہ معلومات دکھانا چاہتے ہیں۔