اکاؤنٹس سنٹر میں اپنے اکاؤنٹس شامل کریں یا ہٹائیں
اگر آپ اپنی موبائل ڈیوائس میں پہلے سے اس اکاؤنٹ میں لاگ ان شدہ نہیں ہیں جو آپ شامل کرنا چاہتے ہیں، تو ایسی صورت میں ہم آپ کے موجودہ لاگ ان شدہ اکاؤنٹ کے ای میل ایڈریس یا فون نمبر کا استعمال کرکے اس اکاؤنٹ کیلئے معلومات کو پیشگی طور پر پُر کر دیں گے جو آپ شامل کرنا چاہتے ہیں۔
اکاؤنٹس سنٹر کو سیٹ اپ کرنے اور مربوط فیچرز کو فعال کرنے کیلئے آپ کو کم از کم 2 اکاؤنٹس کی ضرورت ہوگی (یہ Facebook، Instagram، Meta اور/یا WhatsApp اکاؤنٹس کا امتزاج ہو سکتا ہے، لیکن صرف Meta اور WhatsApp کا امتزاج قابلِ قبول نہیں ہوگا)۔
اکاؤنٹ شامل کریں
اپنے فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر اکاؤنٹس سنٹر میں اکاؤنٹس شامل کرنے کیلئے:
- اکاؤنٹس سنٹر پر جائیں۔
- اکاؤنٹس پر ٹیپ یا کلک کریں۔
- اگر اکاؤنٹس سنٹر میں آپ کا کوئی اکاؤنٹ شامل نہیں ہے، تو اکاؤنٹس شامل کریں پر ٹیپ یا کلک کریں اور سکرین پر آنے والی ہدایات پر عمل کریں۔
اکاؤنٹ ہٹائیں
اپنے فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر اکاؤنٹس سنٹر سے اکاؤنٹس ہٹانے کیلئے:
- اکاؤنٹس سنٹر پر جائیں۔
- اکاؤنٹس پر ٹیپ یا کلک کریں۔
- آپ جس پروفائل کو ہٹانا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کریں۔
- اکاؤنٹ ہٹائیں پر ٹیپ کریں۔
اکاؤنٹ کے حوالے سے ہم یہ تجاویز پیش کر سکتے ہیں
جب آپ اپنا اکاؤنٹس سنٹر سیٹ اپ کرتے ہیں، تو ہم اس میں شامل کرنے کیلئے اکاؤنٹ کی تجویز کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اپنی موبائل ڈیوائس میں اپنے Instagram اکاؤنٹ کے ساتھ اکاؤنٹس سنٹر سیٹ اپ کرتے ہیں اور اسی ڈیوائس سے Facebook اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوتے ہیں، تو ہم اس Facebook اکاؤنٹ کو آپ کے اکاؤنٹس سنٹر میں شامل کرنے کی تجویز کر سکتے ہیں۔
نوٹ کریں: آپ اپنے اکاؤنٹس سنٹر میں صرف ایک Facebook اکاؤنٹ شامل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے اکاؤنٹس سنٹر میں کوئی مختلف Facebook اکاؤنٹ شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو سب سے پہلے اپنا موجودہ Facebook اکاؤنٹ ہٹانا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کوئی مختلف Facebook اکاؤنٹ شامل کر سکتے ہیں۔